غاصب صیہونی حملہ آوروں کو دندان شکن جواب دیا ہے، سرایا القدس بریگیڈ
شیعہ نیوز: فلسطینی مزاحمت کے عسکری ونگ سرایا القدس کی طولکرم بٹالین نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع طولکرم کیمپ پر غاصب صیہونی فوج کے حملے کے دوران فلسطینی مجاہدین اور جارح فوج کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاع دی۔
طولکرم بٹالین نے آج بروز جمعہ اعلان کیا کہ اس نے طولکرم کیمپ پر قابض صیہونی افواج کے علی الصبح حملے کے دوران دشمن کے خلاف بہادری کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سرایا القدس، طولکرم بٹالین کے جوانوں کی آج صبح کئی علاقوں میں قابض صیہونی فوج کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جو طولکرم کیمپ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔
طولکرم بٹالین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خدا کی مدد سے ہمارے جوانوں نے قابض افواج اور ان کی گاڑیوں پر شدید گولہ باری کی۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنگی انجینئرنگ یونٹ کی فورسز نے کئی بموں کو بھی دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جن میں "Sif1” بم بھی شامل ہے جس میں زیادہ دھماکہ خیز صلاحیت موجود ہے، جس سے دشمن کے جنگی ساز و سامان کو نقصان پہنچا۔
طولکرم بٹالین کے بیان کہا گیا ہے کہ ہماری افواج نے محور الدعمہ کے علاقے میں صیہونی فوجیوں پر شدید گولہ باری کی اور خدا کی مدد اور تمام آزاد جوانوں کے عزم اور ان کی قربانیوں کی بدولت قابض فوج ہمیشہ کی طرح اپنے بزدلانہ حملے کے بعد پسپا ہو کر کیمپ سے پیچھے ہٹ گئی۔
طولکرم بٹالین نے حملہ آوروں کے ساتھ لڑائی کے دوران محمود الجراد کی شہادت پر تعزیت کی۔
سرایا القدس کی طولکرم بٹالین کے بیان میں کہا گیا ہے: اے طولکرم اور اس کے مستحکم کیمپ کے صبر کرنے والو، ہم آج بھی بہادری کے ساتھ شہداء کے راستے پر گامزن رہنے کے اپنے عہد ثابت قدم ہیں، ہم پوری جانفشانی کے ساتھ طولکرم کیمپ پر ثابت قدم رہیں گے۔