دنیاہفتہ کی اہم خبریں

پیرا اولمپکس، ’’لبیک یا حسینؑ‘‘ کا پرچم لہرانے پر فاتح ایرانی ایتھلیٹ کو گولڈ میڈل سے محروم کردیا گیا

 شیعہ نیوز: پیرا اولمپکس جے جیولین تھرو مقابلے میں ایران کے صادق بیت صیا کو ’’لبیک یا حسینؑ‘‘ کا پرچم لہرانے پر طلائی تمغے سے محروم کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی اتھلیٹ صادق بیت صیا نے 47.64 میٹر کے نئے پیرا اولمپک ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تاہم لبیک حسینؑ کی تحریر پر مبنی پرچم لہرانے پر انہیں میڈل سے محروم کردیا گیا جبکہ انکی بھارت کے نودیپ سنگھ جنہوں نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا انہیں طلائی میڈل سے نواز دیا گیا۔ ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ پیرا ایتھلیٹ نودیپ سنگھ نے 47.32 کی جیولین تھرو کی تھی۔ واضح رہے کہ عراق کے نخیلاوی ولڈان (40.46) نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ پیرا اولمپک کی قانونی کمیٹی کا کہنا ہے کہ صادق بیت صیا کو غیر مناسب طرز اور جھنڈا دکھانے پر ایونٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button