پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں کی فتح قائد وحدت کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے، ظفر عباس شمسی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے قومی اور صوبائی اسمبلی میں ایم ڈبلیو ایم کے فاتح امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قائد ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے خیبر پختونخوا میں ضلع کرم کے انتخابات میں ایک قومی اسمبلی کی سیٹ جیت لی ہے۔ انجنیئر حمید حسین مجلس وحدت مسلمین کے جیتنے والے امیدوار ہیں، جن پر عوام نے اعتماد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں بھی تحریک انصاف کے ساتھ مل کر ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار راجہ اسد عباس نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر فتح حاصل کی ہے۔ ان دونوں نشستوں پر کامیابی قائد وحدت چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے دونوں سیٹوں پر کامیاب ہونے پر قائد وحدت، ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں اور عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button