پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ضمنی الیکشن کی جیت امریکہ کیخلاف ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کے بیانیہ کی فتح ہے، ناصر عباس شیرازی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، ضمنی الیکشن میں ایم ڈبلیو ایم نے جو فیصلہ کیا، اسے کامیابی ملی، جو لوگ امریکہ پر یقین کرتے اور اپنے وطن پر یقین نہیں رکھتے، انہیں ضمنی الیکشن میں شکست ہوئی ہے، ضمنی الیکشن پر کسی کی جیت نہیں بلکہ امریکہ کے خلاف ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کے بیانیہ کی جیت ہے، ضمنی انتخابات کی اس کامیابی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انتخابات میں پاکستان کی عوام تکفیری قوتوں کو اسپیس کسی صورت نہیں دے گی، ہم سب امریکہ کی غلامی نہ کرنے کے عمران خان کے بیانیہ پر ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عزاداری پر کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو برداشت نہیں کریں گے، عزاداروں پر شیڈول فور اور دیگر حربے اختیار کئے جا رہے ہیں، عزاداری ہماری شہ رگ ہے اور اس پر رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 24 جولائی کو اسلام آباد میں شہید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے مہدی برحق کانفرنس ہوگی، شہید عارف حسین وہ پہلے پاکستانی تھے، جنہوں نے پہلی بار امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگایا، شہید عارف حسین الحسینی کا خواب پورا ہوا ہے، ہم شہید عارف حسین الحسینی کے مشن کو پورا کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button