پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
مقبوضہ کشمیر میں جی20 کانفرنس منعقد کرکے مظلوم عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، علامہ شبیر حسن میثمی
شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ اس قسم کی کانفرنس انسانی حقوق و آزادی کو سلب کرنے کی ایک بھیانک سازش ہے، ہم کشمیر کی مظلوم و مسلمہ حقوق سے محروم عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔