اہم پاکستانی خبریں
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 7 صوبائی حلقوں کے ووٹس دوبارہ گنے جائینگے، مراسلہ جاری
شیعہ نیوز: الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے 7 صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے نتائج روکتے ہوئے ریٹننگ افسران کو دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشنز بلوچستان کی جانب سے متعلقہ افسران کو ارسال ہونے والے مراسلے کے مطابق بلوچستان کے حلقے پی بی 40کوئٹہ 3، پی بی 41 کوئٹہ 4، پی بی 43 کوئٹہ 6، پی بی 48 پشین 2، پی بی 49 پشین 3، پی بی 50 قلعہ عبداللہ اور پی بی 51 چمن کے ریٹرننگ افسران کو تمام امیدواروں کے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ انتخابات کے نتائج میں مبینہ تبدیلی کے خلاف سیاسی جماعتوں کا احتجاج جاری ہیں، جبکہ قوم پرست جماعتوں نے احتجاج کو مشترکہ احتجاج بنا کر وسیع تر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔