پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
غزہ کی جنگ آخری جنگ کا آغاز ہے، حکومت نکلے نا نکلے عوام سڑکوں پر ہیں,علامہ حسن ظفر نقوی
شیعہ نیوز:ایم کیو ایم کے تحت فلسطین یکجتی ریلی سے مجسل وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج باطل کی شکست کا آغاز ہے، آج پوری قوم فلسطینی مظلوموں کی آواز پر لبیک کہنے کیلئے یہاں جمع ہے، غزہ میں جس خون کو چھپانا چاہا وہ پوری دنیا میں ظالم کو بے نقاب کر رہا ہے، خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائیگا، آج یہ سرفروش غزہ کی ان معصوم کلیوں کیلئے نکلے ہیں جنہیں پھول بننے سے پہلے کچل دیا گیا، غزہ کی جنگ آخری جنگ کا آغاز ہے، حکومت نکلے نا نکلے عوام سڑکوں پر ہیں، اگر حکمراں غزہ کے مظلوموں کیلئے نہیں اٹھے تو تاریخ تمہیں معاف نہیں کر ے گی، آج تجدید عہد وفا کا دن ہے تمہاری وفاداری کا امتحان ہے اور مظلوموں کی حمایت میں نکلو۔