دنیا

جنگ یوکرین کے نتیجے میں پورپ تباہ جائے گا، فرانسیسی صدر

شیعہ نیوز: سی این بی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کا کہنا تھا کہ امریکہ میں مختلف صنعتوں کو دی جانے والی مراعات کی شرح یورپ کے مقابلے میں دو سے تین گنا زیادہ ہے۔
میکرون نے جنگ یوکرین کی وجہ سے یورپ کے کمزور ہوجانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے کمزور ہونے سے نہ تو امریکی حکومت کو کوئی فائدہ ہوگا نہ ہی امریکی سماج کو وہ بھی ایسی صورت میں جب اس جنگ کے اخراجات امریکہ اور پورپ کے لیے مساوی نہیں ہیں۔
فرانس کے صدر نے روس سے گیس کی سپلائی ختم ہونے کے معاملے میں امریکہ کی منافع خوری پر بھی کڑی نکتہ چینی کی ۔ انہوں نے کہا کہ یورپ امریکہ سے زیادہ سے زیادہ گیس خریدنے پر مجبور ہے لیکن یہ گیس ہمیں امریکی شہریوں کے مقابلے میں چھے گنا زیادہ قیمت پر فراہم کی جارہی ہے۔ اور وہ بھی ایسے وقت میں جب فرانس میں افراط زر کی شرح تقریبا سات فیصد پر پہنچ چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button