پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قبلہ اول کی آزادی تک اسرائیلیوں سے جنگ جاری رہیگی، علامہ حسن ظفر

شیعہ نیوز:معروف شیعہ عالم دین اور رہنماء مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہےکہ قبلہ اول کی آزادی تک غاصب اسرائلیوں کے خلاف جنگ جاری رہیگی،آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان متحد ہوں اور ظالم اور جابر قوتوں کے خلاف پرچم حق بلند کریں اس سلسلے میں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خا منہ ایٰ ،آیت اللہ سید علی سیدسیستانی اور حزب اللہ کے قائد سید حسن نصر اللہ کی کاؤشوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے یہودیوں کے خلاف کھل کر بات کی اور میدان عمل میں آکر انہیں منہ توڑ جواب دیا ،آج مسلم حکمران اور ہمارے سربراہان بھی اسی جرأت کا مظاہرہ کریں ،اقوام متحد ہ اور عالمی برادری مظلوم مسلمانوں کی داد رسی کریں اور بیت المقدس کو غاصب اسرائیلیوں سے آزاد کروایا جائے ،غزہ پر اسرائیلی بمباری کو روکنے کیلئے تمام قوتیں میدان عمل میں آئیں،علاوہ ازیں جعفریہ حج فاؤنڈیشن کے صدر اور سماجی رہنماء غلام عباس بادامی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کی ہمدردیاں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں ،آج اسرائیل غزہ پر جو ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور بوڑھوں،بچوں اور خواتین پر پانی بند کیا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے ،عالمی برادری ہوش کے ناخن لے اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرے ،انہوں نے مزید کہا کہ قبلہ اول کی آزادی کی جنگ میں پوری دنیا فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے جبکہ مغربی ممالک اسرائیل کو سپورٹ کررہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button