پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شتونگ نالہ سروے عید سے قبل مکمل کیا جائے گا، سید باقر الحسینی

شیعہ نیوز:سکردو میں پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے شتونگ نالہ تحریک کے بانی آغا سید باقر الحسینی نے کہا ہے کہ ہم نے دیوسائی جا کر شتونگ سمیت تمام نالہ جات کا بغور جائزہ لیا اور پانی کے راستوں کو بھی دیکھا ہے۔ رواں سال ہی پانی سدپارہ ڈیم میں شامل کرانے کی کوشش کریں گے، جب تک پانی ڈیم میں شامل نہیں ہوگا ہم واپس نہیں آئیں گے۔ ایک انٹرویو میں سید باقر کا کہنا تھا کہ دیوسائی پہنچنے کے بعد ہماری امیدیں یقین میں بدل گئیں۔ میرے ہمراہ ماہرین کی پوری ٹیم موجود تھی۔ انجینئرز نے پورے ایریے کا معائنہ کیا جہاں جہاں سے پانی کے لئے راستے بنائے جاسکتے ہیں ان مقامات کو بھی دیکھا۔ ہم اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ قوم کا جذبہ اسی طرح سے جاری رہا تو چند ماہ میں ہی ہم پانی سدپارہ ڈیم میں شامل کرا سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سروے کا عمل مکمل ہونے میں تین سے چار دن لگیں گے۔ عید سے قبل ہی سروے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا، پھر عوام دیوسائی کا رخ کریں گے، ہم مشینری لیکر دیوسائی جائیں گے، کام کیلئے ہم نے جگہیں تقسیم کرنی ہیں، ہر محلے کے لوگوں کو الگ الگ حصہ دیں گے تاکہ کام کی رفتار کو تیز کیا جاسکے۔ سب لوگوں کو ایک جگہ کام پر لگانے سے کام کی رفتار سست ہوگی اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ کام کو تقسیم کرکے دیا جائے۔ پھر تھوڑی فنڈنگ بھی کرنی ہے، فنڈز کیسے جمع کئے جانے ہیں، اس کا طریقہ ابھی وضع کرنا ہے فنڈز کی تقسیم اور استعمال کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button