پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
مسلم امہ کی خیر خواہی اور کفر کی نابودی ضروری ہے، مولانا علی رضا
شیعہ نیوز:مولانا سید علی رضا رضوی نے امام بارگاہ المحسن ہال میں عشرہ محرم الحرام کی مجلس سے حکمتِ الٰہی اور علم کے عنوان سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حضور اکرمﷺنے فرمایا جس نے کسی یتیم کی کفالت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ایسے جائے گا جیسے یہ دو انگلیاں ساتھ رہتی ہیں، مسلم امہ کی خیر خواہی اور کفر کی نابودی نہایت ضروری ہے، انہوں نے قرآن و اہلیبیت ِ نبوی کی تعلیمات اور حکمتِ الٰہی پر روشنی بھی ڈالی۔