دنیا

مغربی کنارے کو خالی کر دینا چاہیے! صیہونی وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائی

شیعہ نیوز: صیہونی وزیر خارجہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مغربی کنارے سے فلسطینی عوام کے انخلاء اور اس علاقے میں غزہ کی پٹی کی طرح کے وحشیانہ اقدامات پر زور دیا۔

اسکائی نیوز نے بتایا ہے کہ صیہونی وزیر خارجہ اسرائیل کیٹس نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو مغربی کنارے سے عارضی طور پر نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے، بیلجیئم

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جس طرح مغربی کنارے میں خطرات سے نمٹتے ہیں ویسا ہی ہونا چاہیے جیسا کہ غزہ کی پٹی میں ہمارے اقدامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوج گزشتہ رات سے جنین اور تلکرم کیمپوں میں وسیع آپریشن کر رہی ہے۔

انہوں نے ایران پر الزام عائد کہ وہ غزہ اور لبنان کی طرح مغربی کنارے میں بھی صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمتی محاذ بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے کے دوران 11 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس کی گزشتہ 22 برسوں میں مثال نہیں ملتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button