Uncategorizedدنیا

مغرب، مکمل ایٹمی جنگ کے خطرات پیدا کر رہا ہے: روس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روس نے خبردار کیا ہے کہ مغرب یوکرین کے لئے جنگی وسائل کی سپلائی جاری رکھ کے مکمل ایٹمی جنگ کے خطرات پیدا کر رہا ہے

روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدویدف نے جمعرات کو کہا ہے کہ مغربی ممالک اور ان کے ذرائع ابلاغ کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مغربی حکومتیں پوری طاقت سے اس مفروضے کو پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ روس کے پاس ایٹمی لڑائی کے ذریعے دنیا کو مرعوب کرنے کا ایجنڈا ہے۔

روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدویدف نے کہا کہ مغرب نے یوکرین کے ذریعے روس کے خلاف نیابتی جنگ شروع کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کے رکن ملکوں کی طرف سے یوکرین کو ورغلانا، اس کو مغربی جنگی وسائل کے استعمال کی ٹریننگ دینا اور روس کی سرحدوں کے نزدیک نیٹو کے رکن ملکوں کی جنگی مشقیں، یہ وہ اقدامات ہیں جو نیابتی جنگ کے براہ راست جنگ میں تبدیل ہونے کے امکانات بڑھا رہے ہیں۔

دیمتری میدویدف نے کہا کہ روس اور نیٹو کا براہ راست تصادم مکمل ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مغرب کو مخاطب کرکے کہا کہ روس اور نیٹو کا براہ راست ٹکراؤ، سب کے لئے انتہائی المنک ہوگا بنابریں دوسروں اور اپنے آپ سے جھوٹ بولنے کے بجائے اس کے نتائج کے بارے میں سوچو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button