
مشرق وسطی
صہیونی فوج کی نتساریم سے عقب نشینی شروع
شیعہ نیوز :حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد غاصب صہیونی فوج نتساریم سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے نتساریم سے پیچھے ہٹنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حماس نے ٹرمپ کی تجویز کو مسترد کرنے پر مصر اور اردن کا شکریہ ادا کیا
غزہ کی وزارت داخلہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ شارع الرشید کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے پناہ گزینوں کے پیدل چلنے کے لیے کھول دیا جائے گا۔
مقامی ذرائع کے مطابق جنوب سے شمال کی طرف جانے والی شارع صلاح الدین کو مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے گاڑیوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
صہیونی حکومت اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد نتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزین شمالی علاقوں کی طرف واپس جاسکتے ہیں۔