دنیا

دنیا سرد جنگ سے بھی خطرناک صورتحال سے دوچار: اقوام متحدہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ دنیا ایک نئی قسم کے نرم تصادم کے دہانے پر ہے، جو سرد جنگ سے بھی بدتر ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 2022 کے لیے اپنی ترجیحات پیش کرتے ہوئے دنیا کی موجودہ حالت کے بارے میں پانچ ایشوز اٹھائے۔ اپنی پریزنٹیشن کے بعد پریس بریفنگ میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دنیا دوسری سرد جنگ کے دہانے پر ہے تو انہوں نے کہا کہ دنیا دوسری سرد جنگ کے دہانے پر نہیں بلکہ اس سے بھی بدتر صورتحال سے دوچار ہے۔

انتونیو گوٹریس نے کہا کہ جس طرح سے سرد جنگ موجود تھی اس کے بارے میں پیش گوئی کی ایک خاص سطح تھی۔ اب ہم بہت زیادہ افراتفری کا شکار ہیں، بہت کم پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔ ہمارے پاس بحران سے نمٹنے کے لیے کوئی ٹھوس لایحہ عمل نہیں ہے اسی لئے ہم درحقیقت ایک خطرناک صورتحال سے دوچار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button