دنیا ایرانی قوم کی مقروض ہے. صدر حسن روحانی
شیعہ نیوز:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں سرافراز ہوگئے، دنیا ایرانی قوم کی مقروض ہے۔ ایرانی عوام انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کی سمت سرعت کے ساتھ گامزن ہیں
صدر حسن روحانی نے عالمی سطح پر ایران کے تعمیری اور مثبت کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے عالمی سطح پر مذاکرات کے ذریعہ مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔
صدر روحانی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں حکومتی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام اس سال انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس طرح نہیں منا سکے جس طرح وہ منانا چاہتے تھے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ دشمن نے ایران کی غیور اور بہادر قوم کے خلاف آٹھ سال تک جنگ مسلط کی ، اس جنگ میں اللہ تعالی نے ایرانی قوم کو فتح عطا کی اس کے بعد دشمن نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کیں اور گذشتہ برسوں میں اقتصادی پابندیوں مزید اضآفہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود ایرانی قوم کے پائے ثبات میں کوئی خلل ایجاد نہیں ہوا۔ صدر روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم نے دشمن کی اقتصادی پابندیوں کو بھی ناکام بنا دیا ہے اور آج ایرانی قوم طلوع فجر کی جانب سرافرازی اور سربلندی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
صدر روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم بھی امریکہ کی طرح مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوجاتے تو آج ہمیں دوبارہ عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ، لیکن ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور عالمی برادری کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے امریکہ عالمی سطح پر الگ تھلگ ہوگیا اور وہ ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کو دوبارہ عائد کرنے میں بری طرح ناکام ہوگيا۔ صدر روحانی نے کہا کہ ہم نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کی تمام شوم پالیسیوں کو ناکام بنادیا۔
صدر روحانی نے کہا کہ ایرانی حکومت نے حکمت عملی اور تدبیر کے ساتھ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنادیا اورہم نے ٹرمپ کو سکیورٹی کونسل میں دوبار شکست سے دوچار کیا۔
صدر حسن روحانی نے بعض اقتصادی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ایک برس میں اقتصادی پابندیوں کے ساتھ کورونا وائرس کی وجہ سے بھی ملکی اقتصاد پر برا اثر پڑا ہے لیکن اس کے باوجود ایران کی پیشرفت اور ترقی کا سلسلہ جاری ہے ۔ صدر روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام دشمن کی اقتصادی پابندیوں کے باوجود اپنے اعلی اہداف کی سمت گامزن ہیں