پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

دنیا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی مقروض ہے ، حسین مقدسی

شیعہ نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ پوری دنیا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی مقروض ہے،بہادر مسلح افواج پاک دھرتی سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہیں۔ حکمرانوں،سیاستدانوں کی مفادپرستی نے ملک وقوم کو مسائل سے دوچار کررکھا ہے،باطل کے مقابلے میں قوم کو سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کے مرکزی عہدیداروں ، ذیلی شعبوں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغا مقدسی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کالعدم گروپوں کو شکنجے میں جکڑے، انکی نئے ناموں سے سرگرمیوں پر پابندی لگائے۔آغا مقدسی نے کہا کہ ملکی سیاست منافقت سے لبریز ہوچکی ہے ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذہبی رہنماؤں کے اثاثوں کی بھی پڑتال کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button