
بلاول بھٹو کے وفد کی کارکردگی کی دنیا معترف
شیعہ نیوز: ذرائع کے مطابق بھارتی سیاستدان سنجے جاہ نے ملائیشیا جانے والے بھارتی وفد کے ناکام لوٹنے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور نے پریس ریلیز جاری کی۔
رپورٹ کے مطابق جنگی میدان کے بعد بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ گیا۔ بلاول بھٹو کے وفد کی کارکردگی کی دنیا بھی معترف ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سیاستدان سنجے جاہ نے ملائیشیا جانے والے بھارتی وفد کے ناکام لوٹنے کا اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھیں : اہل تشیع اہلسنت برادران کے ساتھ مل کر قربانی میں حصہ ڈال سکتے ہیں، علامہ مرید نقوی
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور نے پریس ریلیز جاری کی۔ رکن بھارتی پارلیمانی وفد سنجے جاہ کا کہنا تھا کہ ایسا کسی اور ملک میں نہیں ہوا، ہر ملک نے مسئلہ کشمیر اٹھایا۔
سنجے جاہ نے بتایا کہ ہم نے بھارتی نقطہ نظر سامنے رکھنے کی درخواست کی، تاہم ملائیشیا نے حامی نہیں بھری۔ بھارتی وفد کا کہنا تھا کہ ملائیشیا نے پاکستان کی طرف داری کی۔