مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

دنیا نے بحیرہ احمر میں امریکہ کی شکست کا مشاہدہ کرلیا، عبدالملک الحوثی

شیعہ نیوز: یمنی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے حملوں کے بعد امریکی بحری بیڑا بحیرہ احمر سے بھاگنے پر مجبور ہوا۔

رپورٹ کے مطابق یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے بحیرہ احمر میں امریکہ کی ذلت آمیز شکست کا مشاہدہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے صیہونی حکام کا عدالتی مواخذہ کیا جائے، حماس

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کے ڈرون اور میزائل حملوں کی وجہ سے امریکی بحری بیڑا آئزن ہاور بحیرہ احمر سے ریڈ سی کے شمال طرف فرار ہونے پر مجبور ہوگیا۔

عبدالملک نے کہا کہ فرار ہونے سے پہلے امریکی بحری بیڑے پر حملہ کیا گیا تھا۔ اگر نیا بحری بیڑا علاقے میں آجائے تو اس کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ یمنی فوج کے پاس جدید ترین میزائل موجود ہیں جن سے امریکی بحری بیڑا نہیں بچ سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کے حملوں کی وجہ سے امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ پر واضح آثار ظاہر ہوگئے ہیں۔ امریکہ اور برطانیہ اقتصادی طور پر شدید متاثر ہوا ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو اپنی کشتیوں کی حفاظت کے لئے پہلے سے زیادہ بجٹ رکھنا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button