ملعون قاضی نثار کی امام زمانہ عج کی شان میں بدترین گستاخی،گلگت بلتستان میں حالات کشیدہ
شیعہ نیوز: تنظیم اہلسنت و الجماعت گلگت بلتستان و کوہستان کے امیر بدنام زمانہ ملعون مولانا قاضی نثار نے کل نماز جمعہ کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مکتب تشیع کے بارھویں امام حضرت امام مہدی عج کی شان میں بدترین گستاخی کی ہے۔
ملعون نے امام زمانہ عج کی شان اور مکتب تشیع کے عقیدے کے بارہ میں گستاخی کرتے ہوئے مذاق بھی اڑا یا گیا۔
یاد رہے گلگت میں اکثر فرقہ وارانہ کاروائیوں اور فسادات میں یہ ملعون مولانا ملوث ہے جس کے حوالے سے انتظامیہ بھی بخوبی آگاہ ہیں۔
اس سے پہلے دیامر کے تکفیری اور یزیدی سوچ کے حامل افراد نے مکتب تشیع کے عقائد کو لے کر فتنہ فساد کرنے کی کوشش کی تھی اور متنازعہ توہین صحابہ بل کی آڑ میں نائب امام جمعہ سکردو علامہ آغا باقر الحسینی پر ایف آئی آر کاٹ کر انہیں گرفتار کرنے اور گرفتار نہ ہونے کی صورت میں دھمکی دی گئی تھی۔ جس پر سکردو سمیت گلگت بلتستان بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔
شیعہ علماء، عمائدین اور حکومتی امن کمیٹی کی کوششوں سے امن کی بحالی کے لئے راہ ہموار کی جارہی تھی کہ کل پاکستان دشمنوں کے آلہ کار مولوی قاضی نثار نے اہلیبیت ع کی شان میں گستاخی کر کے امن کے فضاء کو پاش پاش کیا۔
ملعون کی اہلیبیت علیہ السلام کی شان میں گستاخی کے بعد گلگت بلتستان بھر کے عوام میں غم و غصہ پایا گیا اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے فوج طلب کرلی گئی ہے اور موبائل ڈیٹا بند کر دیا گیا ہے۔