مشرق وسطی

بحیرہ احمر میں یمنی فوج کا اسرائیل سے منسلک کشتی پر حملہ

شیعہ نیوز :یمنی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں اسرائیل سے منسلک کشتی پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے المسیرہ چینل کو بتایا کہ یمن کی بحری افواج نے بحیرہ احمر میں انادولو ایس جہاز پر کئی بیلسٹک اور اینٹی شپ میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ جہاز یمنی مسلح افواج کی جانب سے وارننگ کا جواب دینے میں ناکام رہا۔ جہاز نے یمنی فوج کی جانب سے صہیونی بندرگاہوں کی جانب سفر پر پابندی کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق جانے والے زائرین کو سہولتیں فراہم کریں گے، چودھری سالک حسین

یمنی فوجی ترجمان نے اسرائیل کی بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے اور اس سے منسلک تمام جہازوں کو نشانہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جب تک غزہ اور لبنان کے خلاف صہیونی جارحیت بند نہیں ہو جاتی، آپریشن بند نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ غزہ پر صہیونی جارحیت کے بعد یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عمان میں صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا ہے۔ اب تک متعدد کشتیوں پر حملے کے علاوہ بعض کشتیوں کو یمنی فوج نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button