یمنی فوج کا سمندری حدود میں بحری جہاز پر حملہ
شیعہ نیوز: برطانوی ادارے نے کہا ہے کہ یمنی سمندری حدود میں بحری جہاز پر حملہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی سمندری حدود میں بحری جہاز پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
سمندری تجارت سے متعلق برطانوی ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ جمعرات کی صبح یمنی ساحلی صوبے الحدیدہ کے جنوب میں 70 میل کے فاصلے پر کھلے سمندر میں بحری جہاز پر حملہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی رجیم کی آیت اللہ سیستانی کے خلاف ہرزہ سرائی پر عراقی ایوان صدر کا ردعمل
یمنی فوج نے تاحال حملے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ متاثرہ سمندری جہاز اسرائیل یا اس کے حامی کسی ملک کی ملکیت ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ غزہ پر صہیونی جارحیت کے بعد یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عمان میں اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب تک اسرائیل کی طرف جانے والی متعدد کشتیوں پر یمنی فوج نے حملہ کیا ہے۔