مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی فوج نے امریکی فوج کا جدید ترین ڈرون MQ-9 تباہ کردیا

شیعہ نیوز: یمنی فوج نے یمن میں امریکی فوج کا جدید ترین ڈرون طیارہ تباہ کردیا ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے شمالی یمن کی فضائی حدود میں ایک جدید امریکی ڈرون MQ-9 کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گزشتہ ایک سال میں اسرائیلی فوج نے 1091 فلسطینی نوزائدہ بچے شہید کردیے

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یمنی فوج نے امریکی بحریہ کے ایک F-18 جنگی طیارے کو بحیرہ احمر میں تباہ کردیا تھا۔ امریکہ نے اس طیارے کی تباہی کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ حادثہ امریکی فورسز کی غلط فائرنگ کا نتیجہ تھا۔

یمنی فوج نے امریکی اور صہیونی تنصیبات پر کامیاب حملے کرکے دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں اپنی دفاعی طاقت کا کھل کر مظاہرہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button