مشرق وسطی

یمنی فوج شہر کی دہلیز پر پہنچ گئی

شیعہ نیوز:یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان شمال مغربی مآرب کے راستے، پیشقدمی کرتے ہوئے، شہر کے ابتدائی علاقے الحی الروضہ تک پہنچ گئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے جوانوں نے شمال مغربی سیکٹر پر مستفعی صدر منصور ہادی اور سعودی جنگی اتحاد کی دفاعی لائن توڑ دی ہے اور کوہ تبہ البس پر پوزیشن سنبھالی لی ہے۔

اس مقام سے شہر کی عمارتیں صاف دکھائی دے ر ہی ہیں، خاص طور سے سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کے نشانے پر آگئے ہیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج کے جوانوں نے طلعہ الحمرا کو بھی سعودی اتحاد اور اس کے حامیوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ مستعفی صدر منصور ہادی کے حامی مسلح جھتوں کا شیرازہ بھی بکھر گیا ہے اور مآرب شہر عنقریب آزاد ہونے والا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button