مشرق وسطی

یمنی دارالحکومت صنعا پر سعودی اتحاد نے پھر بمباری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جارح سعودی جنگی طیاروں نے اتوار کو صنعا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ، شہر الثورہ کے النہضہ علاقے اور شہر بنی الحارث کے العروق علاقوں کو تین تین بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شہر ارحب کے الصمع شہر سنحان کے حزیز نامی علاقوں پر چار مرتبہ بمباری کی۔ سعودی اتحاد نے ہفتے کو بھی صوبہ صنعا کے مختلف علاقوں کو کئی بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک قریب سترہ ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بےگھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button