یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی اتحاد کی پھر بمباری
شیعہ نیوز: یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے آج آدھی رات کو صنعا کے ایرپورٹ اور صوبہ صنعا کے کئی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔ ابھی تک ممکنہ طور پر جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 6 سال سے یمن کو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی شدید زمینی، سمندری اور فضائی جارحیت کا سامنا ہے۔ جنگ کے نتیجے میں اب تک جہاں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دربدر ہو کر بے سرو سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ہیں وہیں یمن کے عوام کو کورونا وائرس سمیت مختلف قسم کے وبائی امراض کا بھی سامنا ہے۔
اس وقت سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے سبب یمن کی بنیادی تنصیبات تباہ ہو کر رہ گئی ہیں اور حتیٰ اسپتال، طبی مراکز، مساجد اور اسکول بھی جارح دشمن کے حملوں سے محفوظ نہیں رہ سکے ہیں۔
اس وقت یمنی عوام کو غذائی اشیا، دواؤں اور ایندھن جیسی دیگر ضروریات زندگی کی شدید طور پر قلت کا سامنا ہے