مشرق وسطی

یمنی فوج کے میزائل یونٹ نےسعودی عرب کے جنوبی علاقہ کو نشانہ بنایا

شیعہ نیوز: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی یمن پر بربریت اور جارحیت کے جواب میں یمنی فوج کے میزائل یونٹ نےسعودی عرب کے جنوبی علاقہ ظہران پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے علاقہ ظہران کو نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا صوبہ مآرب سمیت مختلف محاذوں پر سعودی عرب کے جارح اور کرائے کے فوجیوں کا مقابلہ جاری ہے جبکہ صوبہ تعز میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی تربیتی کیمپ پر میزآئل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی مزدور ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے اور اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button