پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فلسطین کی مقاومتی تحریک کی غیور پاکستانی عوام مکمل حمایت کرتی ہے، عاطف مہدی

شیعہ نیوز: اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عاطف مہدی نے فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا رنج و غم گذشتہ 75 برسوں سے جاری ہے، لیکن فلسطین کی حالیہ برسوں کی صورتحال بہت سخت ہے، فلسطین کی مقاومتی تحریک کو پاکستان کی غیور عوام سلام پیش کرتے ہوئے ان کی جدوجہد کی حمایت کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصغریہ اسٹوڈنٹس کی 53ویں مرکزی کنونشن بعنوان تعلیمات اہلبیتؑ سے متعلق صحافیوں و سینئرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عاطف مہدی نے کہا کہ بیت المقدس میں عبادت نہ کرنے دینا اور مقدس مقام کی توہین کرنا غیور امت مسلمہ کی غیرت کو للکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل، عرب لیگ، اسلامی کانفرنس اور یورپی اتحاد جیسے عالمی اداروں نے نے کچھ بھی نہیں کیا۔

عاطف مہدی نے کہا کہ فلسطینی مردوں، خواتین اور بچوں کو اسرائیلی جیلوں میں اذیت میں رکھنا، غزہ کی 20 لاکھ آبادی کا 20 سالوں سے غیر قانونی محاصرہ کرکے رکھنے، اپنے ہی وطن میں فلسطینوں کو بے گھر کرکے ان کی آبادیوں کو ویران کرکے صہیونیوں کی آبادیوں کو بسانے جیسے غیر اخلاقی، غیر انسانی سلوک کرنا، وحشتناک تشدد و انتہاپسندی نے صہیونی اسرائیل کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کی مکمل آزادی اور صہیونی اسرائیل کی نابودی تک تحریک آزادی فلسطین کی مکمل حمایت ہر صورت جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button