دنیا

غزہ میں صہیونی جارحیت ، انسانیت کی تباہی کا سلسلہ ختم کیا جائے، چینی وزیرخارجہ

شیعہ نیوز: چینی وزیرخارجہ نے اپنے صہیونی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں جارحیت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں صہیونی جارحیت کو ایک سال مکمل ہونے کے باوجود جنگ بندی کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور نسل کشی پر عالمی حکومتیں شدید ردعمل کا اظہار کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے ڈرون صہیونی دفاعی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے کامیاب حملے کررہے ہیں، سی این این

چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے صہیونی وزیرخارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی مظالم پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

چینی وزیرخارجہ نے اسرائیل کٹز سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جاری انسانیت سوز جارحیت کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

انہوں نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button