مشرق وسطی

شام میں القصیر کے ارد گرد صیہونی فضائیہ کا حملہ

شیعہ نیوز: شامی ذرائع نے شام اور لبنان کی سرحد کے قریب واقع القصیر شہر کے ارد گرد دہشت گرد صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے ذریعے کی گئی جارحیت کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، شام میں المیادین کے رپورٹر نے شام اور لبنان کی سرحد پر واقع صنعتی شہر القصیر پر دہشت گرد صیہونی حکومت کے حملے کے بارے میں خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں

شام کے سرحدی شہر القصیر پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں خاص طور پر صنعتی علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کے نامہ نگار نے بھی اطلاع دی ہے کہ صیہونی دشمن کے اس حملے میں صنعتی علاقے کے ارد گرد کچھ رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button