مشرق وسطی

صیہونی فوج کیجانب سے غزہ میں اپنے 13 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں اپنے 13 فوجیوں کو کھو دیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق صہیونی فوج نے آج (اتوار) صبح اپنے ایک بیان میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے ساتھ جھڑپوں میں کل اور آج کے دن اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کا اعلان کیا۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں زمینی لڑائی میں اس کے 13 فوجی مارے گئے ہیں۔ ان میں سے 5 فوجی کل غزہ میں جھڑپوں میں مارے گئے تھے اور فوج نے آج اپنے مزید 8 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ نیز فوج کے اعلان کے مطابق 10 سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اسی دوران صہیونی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ میں زمینی لڑائی کے آغاز سے اب تک اس کے 152 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں اور طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی کل تعداد 485 ہوگئی ہے۔ فوج نے اعلان کیا کہ مرنے والوں میں سے چار فوجی ایک بکتر بند گاڑی کو اینٹی آرمر راکٹ ٹکرانے کی وجہ سے مارے گئے، حالانکہ یہ بکتر بند گاڑی اینٹی راکٹ سسٹم سے لیس تھی۔ یہ بیان ایسے وقت جاری کیا گیا، جب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری ونگ "کتائب القسام” نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے اعلان کردہ اعداد و شمار حقیقی نہیں ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد اعلان کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی زمینی فورس کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ اسرائیل ٹی وی (کان) نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ تل ابیب آنے والے ہفتوں میں غزہ کی پٹی سے اپنی فوجیں نکالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ دریں اثناء اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان ایسی حالت میں کیا ہے  کہ اس نے آپریشن کے دوسرے مرحلے کا اپنا ہدف حاصل نہیں کیا، جو کہ زمینی جنگ کے ذریعے قیدیوں کی واپسی تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button