دنیا

صیہونی فوج نے غزہ میں 1100 قبریں اکھاڑ کر 150 لاشیں چرا لیں

شیعہ نیوز: فلسطینی سرکاری میڈیا کے دفتر نے ہفتے کے روز انکشاف کیا کہ صیہونی فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع التفاح محلے کے قبرستان میں 1,100 قبروں کو اکھاڑا ہے۔

دفترنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے التفاح کے محلے کے قبرستان میں تقریباً 1,100 قبروں کو اکھاڑا۔

اسرائیلی فوج نے قبروں کو بلڈوز کیا اور ان سے شہداء اور مرنے والوں کی لاشیں نکالیں، انہیں روند ڈالا۔ میتوں کی توہین کی اور قبروں سے نکالی گئی باقیات کو ادھر پھینک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حماس رہنما کے قتل سے قیدیوں کے تبادلے کا عمل متاثر ہوا، قطری وزیراعظم

انہوں نےکہا کہ قبروں اور لاشوں کی بے حرمتی صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جنگ کے دوران ایک نیا جرم ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ قبروں کو اکھاڑنے اور قبرستان کو بلڈوز کرنے کے بعد قابض فوج نے تقریباً 150 شہداء کی لاشیں چرا لیں جنہیں حال ہی میں دفنایا گیا تھا۔ انہیں قبروں سے نکال کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، جس سے ایک اور جرم کے بارے میں شکوک و شبہات بڑھتے ہیں، جس سے شہداء کے اعضاء کو چرانا جرم جیسا جرم ہوسکتا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے اس جرم کو ایک سے زیادہ بار دہرایا، جن میں سے آخری سابق شہداء کی 80 لاشوں کی چوری شامل تھی جو اس نے غزہ اور شمالی غزہ کی گورنری سے چرائی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے اس کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا۔ لاشوں کے خدوخال تبدیل ہوتے دکھائی دیے، جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ قبضے نے ان شہداء کے جسموں سے اہم اعضاء چرائے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اسرائیلی فوج نے اس سے قبل جبالیہ میں قبروں کو کھود کر وہاں سے شہداء کی لاشیں بھی چوری کیں۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی سے درجنوں شہداء کی لاشوں کو دفن کرنے سے قبل ہی اٹھا لیا گیا تھا۔

انہوں نے اس ’’غیر اخلاقی اور گھناؤنے جرم اور بربریت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور غزہ کی پٹی میں کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کے خاموشی کو مجرمانہ غفلت اور قابض دشمن کے ساتھ ساز باز قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button