مشرق وسطی

صہیونی فوج نے اپنے قیدیوں کو خود ہلاک کیا، القسام بریگیڈز نے ویڈیو جاری کردی

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی پر قابض فوج کی بمباری میں ہلاک ہونے والے "اسرائیلی” قیدیوں کی ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ قابض صہیونی دشمن شیطان صفت فوجیوں نے خود ہی اپنے قیدیوں کو بمباری کرکے ہلاک کیا۔

دوسری جانب القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی جانب سے متعدد کارروائیوں اور گھات لگانے کے حملوں کے مناظر بھی دکھائے ہیں۔

القسام نے ٹیلی گرام کے ذریعے پے در پے بیانات میں کہا کہ "ہمارے مجاہدین خان یونس میں حمد شہر کے شمال میں تعینات دشمن کی فوجوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے”۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل، امریکہ بھوک کوہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ "مجاہدین نے رفح شہر کے مغرب میں واقع تل السلطان محلے میں القدس اوپن یونیورسٹی کے ساتھ ایک اسرائیلی ٹینک کو ’الیاسین 105 گولے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

القسام نے مزید کہا کہ "ہمارے مجاہدین نےبتایا کہ انہوں نے القادسیہ سکول کے ساتھ ایک گھر کے اندر چھپےصہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا اور ایک اور گھر کے اندر چھپے دشمن فوجیوں کے گروپ کو (ٹی بی جی) شیل سے نشانہ بنا کر انہیں ہلاک کیا۔

خیال رہے کہ کل منگل کو قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰٰ کیا تھا کہ اس نے غزہ میں ایک آپریشن کے دوران چھ اسرائیلیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ ان قیدیوں کو ایک سرنگ کے اندر ہلاک کیےجانے کے بعد ان کی لاشیں نکالی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button