
مشرق وسطی
شام پر صیہونی فوج نے میزئل حملہ کیا جسے شامی فوج نے ناکام بنا دیا
شیعہ نیوز:صیہونی دشمن نے رات 12:45 پر مقبوضہ جولان سے دمشق کے جنوب میں ایک عمارت پر دو میزائل مارے۔ ان میں سے ایک میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ اس حملے میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ جس عمارت پر صیہونی فوج نے میزائیل حملہ کیا وہ خالی عمارت تھی اس میں کوئی نہیں رہتا تھا۔
اس حملے کے تعلق سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
صیہونی فوج حالیہ برسوں میں دمشق سمیت شام کے مختلف علاقوں پر ہوائي حملے کر رہی ہے جن میں زیادہ تر حملے شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی مدد سے ناکارہ بنا دئے جاتے ہیں۔