مشرق وسطی

صیہونی فوج کا غزہ پر 2 ماہ میں 10 ہزار فضائی حملوں کا اعتراف

شیعہ نیوز: غاصب صیہونی فوج نے غزہ پر دو ماہ میں 10 ہزار فضائی حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی زمینی فوج خان یونس کے وسط تک پہنچ گئی۔ جبالیا کیمپ پر بمباری سے عرب صحافی کے خاندان کے 21 افراد اور رفح میں ایک گھر پر بمباری کرکے 9 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔ صرف پانچ روز میں 1200 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے خان یونس کے وسط تک پہنچنے کا دعویٰ کر دیا۔ اسرائیلی فوج کی فلسطینی مزاحمت کاروں سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ کے اہم علاقے شجاعیہ محلے میں داخل والے اسرائیلی ٹینکوں اور گاڑیوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے، راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button