مشرق وسطی

شام پر پھر صیہونی فوج کا حملہ، شامی فوج نے بنایا ناکام

شیعہ نیوز:صیہونی فوج نے دارالحکومت دمشق کے مضافات پر میزائل حملہ کیا جسے شام کی فوج کے ایئرڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔

صیہونی فوج نے گزشتہ کچھ ہفتوں میں کئی بار شام پر حملہ کیا ہے۔

صیہونی بمبار جہاز، لبنان کی فضائیہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جولان ہائٹس سے آئے دن شام پر میزائل حملے کرتے ہیں ۔

لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورسز، متعدد رپورٹوں میں اس بات کا ذکر کر چکی ہے کہ صیہونی فوج ہر دن اقوام متحدہ کی قراراداد کی حلاف ورزی کرتی اور اسی طرح لبنان کی فضائیہ کی بھی خلاف ورزی کرتی ہے۔

مبصرین کی نظر میں شام پر صیہونی فوج کے آئے دن حملے خطے کو سنگین خطرات سے دوچار کرنے کا سبب بن سکتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button