بیروت پر صہیونی حملہ جنگی جرائم، اسرائیل کو قیمت چکانا پڑے گی، انصاراللہ یمن
شیعہ نیوز: یمنی تنظیم انصاراللہ نے بیروت پر صہیونی حکومت کے سائبر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو جنگی جرائم کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
رپورٹ کے مطابق یمنی تنظیم انصاراللہ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے سائبر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
تنظیم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیروت میں صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے میں کئی لبنانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ صہیونی حکومت کا دہشت گردانہ اقدام نہایت ہی قابل مذمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صدر ایران کا لبنانی عوام سے ہمدردی کا اظہار، عالمی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں
بیان میں کہا گیا ہے کہ سویلین پر حملہ لبنان کی خودمختاری پر حملہ اور جنگی جرائم میں شمار ہوتا ہے۔
انصاراللہ نے کہا ہے کہ غزہ اور بیروت میں صہیونی حکومت کی دہشت گرد کاروائیوں کو امریکی حمایت حاصل ہے۔
یمنی تنظیم نے مزید کہا ہے کہ حزب اللہ نے صہیونی حکومت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اسرائیل حزب اللہ کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہونے کی وجہ سے شہریوں پر حملے کرکے اپنی ناتوانی کا اظہار کررہا ہے۔
بیان میں انصاراللہ نے لبنانی عوام اور مقاومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ صہیونی حکومت کو سخت جواب دینے کا حق رکھتی ہے۔