مشرق وسطی

صیہونی دشمن کو اپنے اہداف کے حصول میں ناکامی ہوئی، سید عبدالمالک الحوثی

شیعہ نیوز: یمن کی مقاومتی تحریک "انصار االله” کے سربراہ "سید عبدالمالک الحوثی” نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن کو اپنے اہداف کی حصولی میں ناکامی کا سامنا ہے مگر پھر بھی اپنے جرائم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اپنے ایک خطاب میں اس امر کی وضاحت کی کہ امریکی و برطانوی جتنا بھی انکار کریں مگر حقیقت یہی ہے کہ غزہ پر حملہ ایک جرم ہے۔ سید عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز غیر جانبدار رہ کر غزہ میں ہونے والے جرائم کی پیروی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ دشمن کے مقابلے میں فلسطینی عوام کے ہمراہ کھڑا ہونا ہی امت مسلمہ کے فائدے میں ہے مگر بعض اسلامی ممالک فلسطینی عوام کے حوالے سے دشمن کی فریب کارانہ چالوں کا شکار ہیں۔ یمنی انقلاب کے قائد نے کہا کہ 104 دن گزر چکے ہیں اور اسرائیل بیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر کے اُن کی نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

سید عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ عرب ممالک کو چاہئے تھا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف محاصرے کو توڑتے مگر افسوس کہ امریکی اثر و رسوخ اُن کے آڑے آیا۔ دنیا کی مختلف اقوام کے خلاف امریکی جرائم کی ایک سیاہ تاریخ ہے۔ امریکہ صیہونی رژیم کی مالی، عسکری، سیاسی اور اطلاعاتی مدد کی کرنے کی وجہ سے فلسطین کے خلاف تمام اسرائیلی جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ سیدِ الحوثی نے کہا کہ امریکی، صیہونی لابی کے لئے ہر طرح کا کام انجام دینے کے لئے تیار ہیں۔ چاہے اُن کے جرائم کی حمایت ہو یا اپنے مفادات کی قربانی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ڈیموکریٹک اور ریپبلکن کے درمیان اسی بات کا مقابلہ رہتا ہے کہ کون صیہونی رژیم کی زیادہ حمایت کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button