دنیا

صیہونی وزیر خارجہ کی حماس رہنماء خالد مشعل کو قتل کرنے کی دھمکی

شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے بیرون ملک حماس کے سربراہ خالد مشعل کو قتل کی دھمکی دی ہے۔ خالد مشعل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں دوبارہ شہادت پسندانہ کارروائیاں شروع کرنے کی دھمکی پر  غاصب صیہونی حکام کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ یسرائیل کاتس نے خالد مشعل کو قتل کی دھمکی دی ہے۔ اس سلسلے میں کاتس نے کہا کہ اسرائیل خالد  مشعل اور ان کے ساتھیوں کی موت کی اپنی خواہش کو بہت جلد عملی جامہ پہنائے گا۔ کاتس نے مزید کہا کہ اس بار آپریشن مختلف ہو گا اور کسی معمولی تبدیلی کے بغیر کیا جائے گا۔

دراصل فلسطین سے باہر حماس کے سربراہ خالد مشعل نے بدھ کے روز استنبول میں ایک پریس کانفرنس میں بولتے ہوئے، غرب اردن میں دوبارہ شہادت پسندانہ کارروائيوں کے آغاز پر خوشی ظاہر کی اور صیہونیوں کے خلاف جد و جہد میں شدت اور غرب اردن کے لوگوں سے مزاحمت سے جڑنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد صیہونی وزیر خارجہ نے انہيں قتل کی دھمکی دی ہے۔ خالد مشل نے اسی طرح امریکہ اور دیگر ملکوں میں طلبہ سے اپیل کی کہ وہ صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ دوبارہ شروع کریں۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر وہ غزہ میں صیہونی جارجیت کے خلاف مظاہرے شروع کریں اور امریکہ اورمغربی ملکوں کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کی مذمت کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button