
صیہونی حکومت نے 2000 فلسطینی طلباء کو شہید کیا ہے
شیعہ نیوز:غزہ کی پٹی کی وزارت تعلیم کے ترجمان "صادق الخدور” نے غزہ میں شہید ہونے والے طلباء کی تعداد کا اعلان کیا۔
صادق الخدور نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں کم از کم 2000 طلباء اور 70 سے زائد تعلیمی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
وزارت تعلیم کے ترجمان نے مزید کہا کہ ان حملوں کے بعد غزہ میں کم از کم 200 اسکولوں کو تباہ کیا گیا۔
گذشتہ 23 دنوں سے صیہونی حکومت نے غزہ کو اپنے شدید محاصرے میں رکھا ہوا ہے اور اپنے حملوں میں اسکولوں، مساجد اور طبی مراکز سمیت کئی شہری مراکز کو تباہ کر دیا ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے آج صبح اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں اعلان کیا ہے کہ فلسطینی شہداء کی تعداد 8000 سے تجاوز کر گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
فلسطینی ہلال احمر نے بھی آج اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں قدس اسپتال پر حملے کی دھمکی دی ہے اور اس لیے اس اسپتال کو فوری طور پر خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔