مشرق وسطی

صہیونی حکومت اسلامی ممالک کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہی ہے، قالیباف

شیعہ نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت اسلامی ممالک کو تقسیم کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت مسلسل اسلامی ممالک کے خلاف جارحیت میں ملوث ہے اور اس کا بنیادی ہدف ان ممالک کو کمزور کرکے تقسیم کرنا ہے۔

جنیوا میں منعقدہ چھٹی عالمی پارلیمانی کانفرنس کے موقع پر پاکستان کے ہم منصب ایاز صادق سے ملاقات انہوں نے پاکستان کے اس مؤقف کی تعریف کی جو اس نے حالیہ اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف اپنایا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تعاون کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : ہتھیار ڈالیں گے اور نہ ہی لبنان کو اسرائیل کے حوالے کریں گے، شیخ نعیم قاسم

انہوں نے کہا کہ صہیونی حملے میں ہمارے چند اعلی فوجی کمانڈرز کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا۔ صہیونی فوج نے کارروائی امریکہ کے براہ راست تعاون سے انجام دی لیکن ایران نے اس کا منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب دیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی طرف سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یہ اس کے اسٹریٹجک منصوبے کا حصہ ہے تاکہ اسلامی ممالک کو داخلی طور پر تقسیم کیا جائے۔

قالیباف نے کہا کہ اسلامی ممالک کو اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ فلسطین اور غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پایا جاسکے۔ اگر فوری اقدام نہ کیا گیا تو شام جیسی تباہی دیگر ممالک میں بھی دہرائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button