دنیا

صیہونی حکومت کو مزدوروں کی شدید کمی کا سامنا

شیعہ نیوز: اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب بھارت، سری لنکا اور ازبکستان سے سادہ مزدوروں کی بھرتی اور ان کو ملازمت دینا چاہتا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل نے ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ تل ابیب بھارت، سری لنکا، اور ازبکستان سے غیر ملکی مزدوروں کو تعمیری کام شروع کرنے کے لیے نوکریاں دینا چاہتا ہے کہ جو سات اکتوبر سے حماس کے حملے کے بعد سے روک دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام اور عراق پر امریکی حملہ، سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب

اس رپورٹ کے مطابق غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی تین ماہ سے زائد کی جنگ کے باوجود ہزاروں بھارتی کارکن، مقبوضہ فلسطین میں کام کی تلاش میں ہیں جس نے اس پٹی کو تباہ اور مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کردیا ہے۔

بھارتی کارکنوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین جانے پر مجبور ہیں کیونکہ ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح بہت زیادہ ہے۔

سات اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی مقبوضہ علاقوں کے شمال اور جنوب میں کام کرنے والے ہزاروں فلسطینی اور غیر فلسطینی مزدور اپنے کام کی جگہوں پر واپس نہیں آئے اور صیہونی حکومت کو عملی طور پر مزدوروں کی کمی کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button