صیہونی حکومت مسجد الاقصی کے تعلق سے خبیثانہ منصوبوں پر عمل کرنا چاہتی ہے، ناصر کنعانی
شیعہ نیوز: ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے مسلمین عالم کے قبلہ اول مسجد الاقصی کی بابت غاصب صیہونی حکومت کے خبیثانہ منصوبوں کی طرف سے خبردار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ غاصب اور جرائم پیشہ صیہونی حکومت مسجد الاقصی کے تعلق سے اپنے خبیثانہ منصوبوں پر عمل کرنے کی فکر میں ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے حکام اتنے گستاخ ہوگئے ہیں کہ بے شرمی کے ساتھ مسجد الاقصی میں کنیسہ بنانے کے نعرے لگانے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں لیکن ہم ظلم کے خلاف کھڑے رہیں گے، صدر ایران
دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس قسم کے بیانات کی مذمت کرتا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ایران مسلمین عالم کے قبلہ اول مسجدالاقصی پر ہر قسم کی جارحیت اور امت اسلامیہ کی ریڈ لائنوں کو عبور کرنے کے نتائج کی بابت خبردار کرتا ہے۔
ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج دنیا کے مسلمان اور سبھی حریت پسند اقوام فلسطین اور مسجد الاقصی کی حمایت میں متحدہ ہوکر غاصب صیہونیوں کے جرائم کی مذمت کررہی ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انسانی ضمیر کی بیداری اور صہیونیوں کے جرائم سے عالمی نفرت کے باعث آج پوری دنیا کے مسلمان اور آزادی کے متلاشی فلسطین اور الاقصیٰ کی حمایت کے لئے آواز بلند کرتے ہوئے صہیونی مجرموں کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔