
غزہ میں صیہونی حکومت کے اقدامات نے نازیوں کے جرائم کی یاد تازہ کردی، اسپیکر قالیباف
شیعہ نیوز: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے اقدامات نے نازیوں کے جرائم کی یاد تازہ کردی اور اسرائیلی حکومت کے مقابلے میں تاخیر اکیسویں صدی کے نازیوں کے جرائم میں مشارکت کے مترادف ہے
رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے منگل 29 جولائی کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے تحفظ کے زیر عنوان اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آج ہم اس ہال میں صرف باتیں کرنے کے لئے نہیں جمع ہوئے ہیں بلکہ ظلم کے اس طوفان کے مقابلے میں جو بشریت کو پستی کی طرف لے جارہا ہے، پرچم عدل و انصاف لہرانے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دنیا کے زخم خوردہ گوشے غزہ میں ایسا المیہ جاری ہے جس کا موازنہ تاریخ بشریت کے سیاہ ترین صفحات کے علاوہ اور کسی چیز سے نہیں کیا جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے لیے کام کرنے والی عرب شپنگ کمپنیوں کو بھی نشانہ بنائیں گے، حزام الاسد
ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ ہمارا سامنا اکیسویں صدی کے نئے نازیوں سے ہے اور صیہونی حکومت مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کسی بات کی پروا کئے بغیر اتنے اطمینان سے وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کررہی ہے کہ گویا جرائم کی تاریخ کے خوفناک ترین ڈراؤںے خواب سے باہر نکلی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا کہ ان کی تقریر نسل کشی کے خلاف فریاد اور عالمی بیداری کی دعوت ہے۔
انھوں نے کہا کہ "میں ایرانی قوم کی نمائندگی میں، اس کرہ خاکی کے ہر زندہ ضمیر انسان کی طرف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ قبل اس کے کہ بشریت ظلم کے اس گرداب میں غرق ہوجائے، اکیسویں صدی کے نازیوں کو روکا جائے۔
ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ ” آج میں صرف ایران کی ہی طرف سے نہیں بلکہ ہر اس انسان کی طرف سے بول رہا ہوں،جو نسل کشی پر خاموشی کا مخالف ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس المیئے کے عوامل اور نتائج پر غور کریں اور قبل اس کے کہ تاریخ ہمارے بارے میں فیصلہ کرے، اقدام کا فیصلہ کریں۔
ایران کے اسپیکٹر ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ آج غزہ ایک سرزمین نہیں بلکہ ایک بڑی قتل گاہ اور وحشیانہ ترین جرم کا میدان ہے ۔
انھوں نے کہا کہ یہ قتل گاہ بہت ہی خوفناک منصوبہ بندی کے ساتھ بنائی گئی ہے جو انسانیت کو نگل رہی ہے۔ غزہ میں جو ہورہا ہے وہ جنگ نہیں بلکہ منصوبہ بند قتل عام ہے۔