
صیہونی حکومت کا حملہ، جنرل محمد باقری سمیت اعلی فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کی شہادت
شیعہ نیوز: دہشت گرد صیہونی حکومت کے حملے میں چیف آف جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورسز میجر جنرل محمد باقری شہید ہو گئے۔
صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی سمیت کئی اعلی فوجی افسران اور جوہری سائنسدان شہید ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کی جارحیت پر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا بیان:
دہشت گرد صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی سمیت کئی اعلی فوجی افسران اور جوہری سائنسدان شہید ہونے کی خبر سامنے آ چکی ہے۔
شہید ہونے والوں میں میجر جنرل حسین سلامی کے علاوہ خاتم الانبیاء ہیڈوکوارٹر کے سربراہ میجر جنرل غلام علی رشید، ڈاکٹر طہرانچی اور ڈاکٹر فریدون عباسی شام ہیں۔
تہران کے فرحزادی اسٹریٹ سے پہلی میدانی رپورٹ موصول ہوئی ہے، جو ان علاقوں میں شامل ہے جنہیں صیہونی حکومت کے حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
صیہونی حملے کے بعد ایرانی پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام مطمئن رہیں۔ صہیونی حکومت اپنی غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حملوں کے بعد تفصیلات کے لئے صرف معتبر ذرائع اور رسمی خبروں پر اعتبار کریں تاکہ کسی قسم کی افراتفری نہ پھیلے۔ عوام اس نازک مرحلے پر صہیونی حکومت کی افواہوں اور بے بنیاد خبروں سے متاثر نہ ہوں۔