اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کی غرب اردن پر صیہونی حکومت کا تسلط غیرقانونی اور قابل مذمت

شیعہ نیوز: پاکستان نے صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کی مقبوضہ مغربی کنارے پر تسلط کی کوشش کی مذمت کی ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسرائیل فلسطینی عوام کے حقوق کو مسلسل پامال کر رہا ہے اور یکطرفہ اقدامات امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کا فرانس کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات فلسطین کی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے اسرائیل کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام مسئلے کا واحد پائیدار حل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button