دنیا

صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ نے غرب اردن پر تسلط کی منظوری دے دی

شیعہ نیوز: غاصب اسرائیلی حکومت کی پارلیمنٹ نے آج بدھ کو غرب اردن پر صیہونی تسلط کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کینیسٹ نے 120 میں سے 71 اراکین کی حمایت سے غرب اردن پر صیہونی حکومت کے تسلط کا بل پاس کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا نام اپسٹین اسکینڈل میں شامل ہے، امریکی وزارت قانون

اس رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی پارلیمنٹ سے پاس ہونے والا یہ بل، غاصب صیہونی حکومت کے زیر تسلط مقبوضہ علاقوں سے غرب اردن کے الحاق کی تمہید ہے۔

اگرچہ اس بل کی کوئی براہ راست قانونی تاثیر نہیں ہے، لیکن اس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت ان علاقوں کے الحاق کا ارادہ رکھتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button