صہیونی میڈیا کا غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 818 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
شیعہ نیوز: صہیونی میڈیا نے سخت سنسر شپ کے باوجود غزہ پٹی کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 818 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
صیہونی ٹیلی ویژن چینل 7 نے اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پٹی کے خلاف صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک اس فوج کے 818 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین اطلاع کے مطابق، صیہونی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی غزہ پٹی میں واقع رفح میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ میں ناحال بریگیڈ سے وابستہ 7107 انجینئرنگ بٹالین کا کمانڈر اور ایک فوجی مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کے خلاف جارحیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ جوابی اقدامات میں بھی اضافہ ہوگا، محمد علی الحوثی
اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کے اعدادوشمار کا اعلان ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں کی ہلاکتوں کے حقیقی اعدادوشمار کے حوالے سے سخت سنسر شپ کی پالیسی ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔
قابض اسرائیلی حکومت اپنے فوجیوں کے حوصلے برقرار رکھنے کی غرض سے، اصل ہلاکتوں کی تعداد چھپاتی ہے اور اکا دکا ہلاکتوں کا تذکرہ کرتی ہے۔
اس سلسلے میں متعدد صیہونی ذرائع ابلاغ نے اب تک اپنی ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعدادوشمار کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی سخت سنسرشپ کا اعتراف کیا ہے۔ بعض مبصرین کے مطابق یہ فیصلہ جنگ میں صہیونی فوجیوں کی ہلاکتوں کی زیادہ تعداد اور مقبوضہ علاقوں میں مزید اندرونی ردعمل کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔