مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی حکومت نے بین الاقوامی قوانین کے تمام ناقابل تردید اصولوں اور قواعد کی خلاف ورزی کی ہے، غریب آبادی

شیعہ نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے قانونی اور بین الاقوامی امور کے نائب وزیر کاظم غریب آبادی نے جو سیاسی مشاورت اور سلامتی کونسل کے دو اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شرکت کے لیے نیویارک گئے ہوئے ہیں، نے اقوام متحدہ کی ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی چیف میریانا اسپولیاریک ایگر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں قانونی اور بین الاقوامی امور کے نائب وزیر کاظم غریب آبادی نے ایران پر صیہونی حکومت کے حالیہ جارحانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے جارح حکومت کے سیلف ڈیفنس کے دعوے کو سختی سے مسترد کیا اور اسے ایک سفید جھوٹ قرار دیا جو کہ اقوام متحدہ کے کسی بھی قانونی چارٹر یا بین الاقوامی منشور کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی افواج کا مقبوضہ فلسطین میں 5 اہم اور فوجی اہداف پر ڈرون حملہ

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیت المقدس پر قابض حکومت نے اس حملے میں تمام ناقابل تردید اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 7 ہزار ایرانی شہری شہید اور زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے بھی عالمی برادری کی طرف سے اس مجرمانہ اقدام کی وسیع پیمانے پر مذمت کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ بدقسمتی سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے بعض مستقل اراکین کی بدمعاشی پر بے بسی کا مظاہرہ کیا ہے اور ایرانی سرزمین پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر ذرہ برابر بھی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

میریانا اسپولیاریک ایگر نے ایران میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اور ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ایران کی ریڈ کراس اور ہلال احمر سوسائٹی کے درمیان مناسب تعلقات کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ایران کو کچھ طبی اور غیر خوراکی امداد بھیجی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button