مشرق وسطی

صہیونی حکومت سخت انتقام کے منتظر رہے، جنرل شادمانی

شیعہ نیوز: خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے نائب رابطہ کار جنرل شادمانی نے کہا ہے کہ شہید ہنیہ پر حملے کے بعد اسرائیل سے سخت انتقام لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر صہیونی حکومت کے حملے کے بعد ایران کی جانب سے مسلسل جوابی کاروائی کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں سرنگوں میں گھسے اسرائیلی فوجیوں پر القسام کے حملے

خاتم الانبیاء مرکز کے ڈپٹی کوارڈینیٹر جنرل شادمانی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہنیہ پر حملے کے بعد صہیونی حکومت سے سخت انتقام کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفاک اور خونخوار صہیونی حکومت نے کئی مرتبہ تمام حدود پار کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کو روند ڈالا ہے لہذا اس کو تنبیہ کرنا بہت ضروری ہے۔

نائب رابطہ کار نے مزید کہا کہ تہران کے اندر ہمارے معزز مہمان پر حملہ صہیونی حکومت کے سابقہ جرائم سے بھی زیادہ سخت جرم ہے اسی وجہ سے رہبر معظم نے سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

جنرل شادمانی نے کہا کہ ایران صہیونی حکومت کو اس ناقابل معافی جرم پر سخت جواب دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button